کابل (جیوڈیسک) دہشت گردی اور بڑی طاقتوں کی چیرہ دستیوں کے شکار افغانستان کے نوجوانوں کے لیے دوسرا سالانہ میوزک فیسٹیول تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوا۔دارالحکومت کابل میں ہوا کچھ نیا اور لایا گیا کچھ فن جیسے راک این رول۔ فنکاروں اور موسیقاروں کا جمگھٹا شامل تھا میوزک فیسٹیول میں۔
افغانستان اوردنیا بھر سے آئے فنکار ، رنگ و موسیقی کی اس خوبصورت محفل میں اپنا رنگ جمانے۔ فنکاروں نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور شائقین کو بی حد محظوظ کیا۔ یہ فیسٹیول دو روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔