کابل : (جیوڈیسک)مشرقی افغانستان میں نیٹو طیاروں کی شیلنگ سے آٹھ خواتین جاں بحق ہوگئیں۔افغان حکام کے مطابق نیٹو طیاروں نے ضلع علی نگر میں لکڑیاں چننے جانے والی خواتین پر بمباری کی۔ شیلنگ میں آٹھ خواتین اور لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہسپتال داخل کرائی جانے والی سات لڑکیوں میں سے کچھ کی عمریں دس سال سے بھی کم ہیں۔
نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ افغان حکومت کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق نیٹو حملے میں صرف دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔