کابل: افغان صوبے پکتیا میں جھڑپ اور حملے میں مترجم سمیت دس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نے طالبان کے ضلعی گورنر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پکتیا صوبے میں طالبان حملے اور جھڑہوں میں سات افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ پکتیا کے نائب گورنرعبدالرحمان منگل کے مطابق اتحادی فوجی گزشتہ روز ضلعہ منگل میں طالبان حملے میں مارے گئے۔ ادھر مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی اور ان کا مترجم ہلاک ہوگئے۔ ادھر جوزوان صوبے میں آپریشن کے دوران طالبان کے ضلعی گورنر مولوی عبدالاحمد کو ہلاک کیا گیا۔