کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں نیٹو نے پانچ طالبان کو ہلاک کردیا، جبکہ طالبان نے کنڑ میں نیٹو فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کا دعوی کیاہے۔ افغان ٹی وی کے مطابق کابل سے جاری بیان میں نیٹو حکام نے کہاکہ پانچ طالبان کو گزشتہ رات ہلمند صوبے میں آپریشن کے دوران ہلا ک کیا گیا۔ نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ کنڑ میں نیٹو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیاہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنے فوجی ہلاک ہوئے۔ ادھر طالبان ترجمان نے ٹیلیفون پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نیٹو ہیلی کاپٹر طالبان نے گرایا اور اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیٹو کنڑ میں فوجی اتار رہا تھا۔