وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں چار فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔ یہ اضافہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کیا گیا ہے جس کا اثر صارفین پر براہ راست منتقل کر دیا جاتا ہے۔ اور گذشتہ ایک برس میں ان قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔
حکومت نے رواں سال کے دوران بارہ فیصد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ بجلی سے متعلق پہلے بھی وزیراعظم کے پاس تجویز منظوری کیلئے بھیجی گئی تھی لیکن اسے اس وقت منظور نہیں کیا گیا تھا لیکن آج اس تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے ۔ حکومت نے رواں برس کے د وران 12فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہے جس کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا تا ہم اس سے پہلے وزیر اعظم کے پاس یہ تجویز منظوری کے لئے بھیجی گئی تھی لیکن اس کو کچھ وقت کے لئے روک یا گیا ہے جس کو آج کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا گیا ہے۔