فلمی اداکارائیں خود کو فٹ رکھنے کے لیئے کیا کیا جتن کرتی ہیں لیکن عوام کو بتانے سے گریز کرتی ہیں مگر کاجول اس معاملے میں کچھ نہیں چھپاتیں بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کا وزن بیٹے یوگ کی ہیدائش کے بعد بڑھنا شروع ہو گیا تھا جسے انہوں نے کنڑول کر لیا ہے۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیئے کاجول گذشتہ کئی ماہ سے سختی سے ڈائیٹنگ کر رہی ہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیئے اپنے قریبی دوستوں کے ڈانسنگ کلب میں کلاسز بھی جوائن کر لی ہیں ۔ کاجول ڈانسنگ کے دوران وہاں موجود بچوں سے خوب ہنسی مذاق بھی کرتی ہیں ۔