لندن (جیوڈیسک) لندن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کارلوس مولینا سے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس شروع کر دی ۔ سپر اسٹار باکسر عامر “کنگ” خان امریکی باکسر کارلوس مولینا کے خلاف بڑے میچ میں 15 دسمبر کو لاس اینجلس میں رنگ میں اتریں گے۔ 18 ناک اٹس کرنے والے عامر خان نے کارلوس کے خلاف جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کو ہونے والے میچ میں فتح اپنے نام کر کے اپنی گزشتہ دو شکستوں کا حساب برابر کریں گے۔
دوسری جانب کارلوس مولینا اب تک اپنے 18 باکسنگ مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ 27 سالہ امریکی باکسر بھی پھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عامر خان ڈینی کارسیا اور لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف اپنی گزشتہ دو مقابلوں میں شکست کا سامنا کر چکے ہیں لیکن سال 2012 کا اپنے آخری میچ جیت حاصل کرنے کے لیے وہ پر امید ہیں۔