کاروباری طبقے نے اسلحے کی خریداری شروع کر دی : سراج قاسم

Siraj qasim

Siraj qasim

کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث کاروباری طبقے نے لائسنس یافتہ اسلحے کی خریداری شروع کر دی۔کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سراج قاسم کا کہنا تھا آئی جی سندھ سے عید کے بعد اسلحہ اٹھانے کی بات پر پولیس نے اپنے اندرونی معاملات تیزی سے ٹھیک کرنا شروع کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک نازک حالات سے گذر رہا ہے ہر شخص صورتحال کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر اور بزنس مین گروپ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے جو کوئی شہر کے لئے اچھا کام کرے گا چیمبر اس کی حمایت کرے گا۔