کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے میں سیاسی تبدیلیوں سے زبردست اتار چڑھا رہا۔ اختتام پر انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔
رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم کو گرفتار کرنے کے احکامات سے کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی اور ایک ہی روز میں پانچ سو پچیس پوائنٹ نکل گئے تاہم مارکیٹ میں بتدریج آنے والی تیزی اور کاروبار کے آخری روز انڈیکس میں ہونے والے تین سو دس پوائنٹ اضافے سے کافی حد تک ریکوری ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس پوائنٹ کمی سے سولہ ہزار چھ سو دو پر بند ہوا۔