لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان پر تشدد تبدیلی کو نہیں روک سکتا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی میں جاوید ہاشمی نے وزیر اعلی پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمران تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کروا کر تبدیلی نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن نوید کمال بھٹی پر تشدد بزدلانہ کارروائی ہے اور وہ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔