کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاپیاں اور کتابیں طلباء کی دسترس سے باہر ہوگئی
Posted on February 29, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات:(جیو ڈیسک) کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاپیاں اور کتابیں طلباء کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے تقریبا 10 ہزار روپے فی ٹن آضافے سے کاغذ سے بننے والی دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوگئی ہے صدر کاپی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن پنجاب فاروق طارق چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذ کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور کاغذ پر عائد ڈیوٹیاں ختم کی جائیں تاکہ طلباء اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔اور کاروبار سے وابستہ لوگ بھی نقصان سے بچ سکیں کاغذ کی قیمتوں میں حالیہ آضافے سے پیپر ملوں نے کاغذ کی کوالٹی میں کمی کر دی ہے اور کاغذ کا سائز چھوٹا کر دیا ہے جس پر کاپی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا ہے اور اسے طلباء کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کاغذ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اتھارٹی بنائے ۔