لاہور( پ ر )پاکستان امن تحریک کے چیئرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت دوسرے ڈیموں کی مخالفت کرنے والے پاکستانی عوام ،زراعت کی ترقی ، خوشحالی ،ہر سال سیلاب سے سینکڑوں لوگوں کی موت ،ہزاروں مکانوں کی تباہی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے روز گاری کے ذمہ دار ہیں ۔عوام قومی املاک تباہ کرنے کی بجائے ان لوگوں کا بائیکاٹ کر کے ملک دوست لوگوں کا انتخاب کر کے اقتدار میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خود مختیار ملک میں ڈرون حملے ہماری سلامتی پر سوالیہ نشان ہے اور اُس پر خاموشی اقتدار میں شامل اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے لمحہ فقریہ ہے ۔
اگر ہمارے حکمران صیح محب وطن ہیں توملکی سلامتی پر ڈرون حملے فوراً بند کروائیں اور حکمرانوں کی غلط پاکستان دشمن طاقتوں کے ورغلانے پر ہتھیار اُٹھانے والے پاکستانیوں سے مزاکرات کے ذریعے زخمی پاکستان کو مرہم لگا کر صحت و تواناً کر کے ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔ سیاست دان بھی اپنے ذاتی وسیاسی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنے کیلئے لسانیات پھیلانے کی بجائے قومی پالیسیاں بنا کر قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر یں تاکہ ساری قوم مل جل کر ملک کو درپیش مسائل کا حل لکالے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے کبھی بھی محب وطن نہیں ہو سکتے اب عوام کے پاس ایسے شر پسند عناصر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال کراقتدار محب وطن لوگوں کے حوالے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔