کراچی میں یوم عاشورہ کے مو قع پر کا لا پل کے نزدیک دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دھماکہ معمولی نو عیت کا تھا تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ذرائع کا کہنا ہیکہ دھماکہ خیز مواد مٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا ۔ جائے واقعہ پر پولیس رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار موجودہیں اور انمدادی کارروائیاں جاری ہیں۔