کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رہنما طارق آفریدی ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک)خیبرایجنسی میں تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور کئی سنگین جرائم میں ملوث طارق آفریدی ، اپنے ہی برادر نسبتی کے ہاتھوں مارا گیا ہے ذرائع کے مطابق طارق آفریدی ، ایک روز قبل گھوڑے پر سوار جارہا تھا کہ اس کے برادر نسبتی نے اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔

طارق آفریدی، مقتول پولش انجینئر کے اغوا کیس میں ملوث تھا، وہ پشاور میں اغوا برائے تاوان کی کئی سنگین وارداتوں میں بھی ذمہ دار بتایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق طارق آفریدی کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بھی رہا تھا۔