کالعدم قوتیں ملکی سالمیت سے کھیل رہی ہیں۔ ثروت قادری

Sarwat Ijaz Qadri

Sarwat Ijaz Qadri

لاہور: (جیو ڈیسک) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کالعدم قوتیں ملکی سالمیت سے کھیل رہی ہیں ، محب وطن تنظیمیں ان کا راستہ روکنے کے لیے متحد ہوجائیں ۔ لاہور میں آزاد پاکستان کانفرنس کے منتظمین ورکز اور صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مینار پاکستان پر کامیاب کانفرنس عوام کے سنی تحریک پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو سب جانتے ہے ۔ لیکن ایجنسیاں اور حکومت انہیں گرفتار نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزہر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جھوٹے کیس میں سیاست سے دور رکھنے کے لیے پھنسایا گیا ہے۔