کامران فیصل کی ہلاکت، نیب افسران ،ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال

NAB

NAB

لاہور(جیوڈیسک)کامران فیصل کی موت پر چیئرمین نیب کی اپیل کے باوجود نیب افسران اور ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔

نیب افسران کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرائی جائیں،کامران فیصل رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کررہے تھے ان کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔