کامرہ اور سانحہ لولوسر استحکام پاکستان کے خلاف سازش ہے : ڈاکٹر تنویر الحسن رضوی
Posted on August 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گجرات کے جنرل ڈاکٹر سید تنویر الحسن رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کامرہ میں پاک فوج پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے 2 شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی۔
انہوںنے کہا کہ ملت جعفریہ پر دہشت گردطالبان کے حملے جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ گلگت اور بلتستان کے مومنین کو بسوں سے اتار کر شہید کرنا ، دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ، مجلس وحدت مسلمین نے صبر کا دامن تھام رکھا ، لیکن صبر کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ شیعہ کوئی بزدل قوم ہے ، ہم دراصل پاکستان کی سالمیت چاہتے ہیں ، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان وطن دشمنوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔