کامیڈی فلم ” اتاپتہ لاپتہ” کا نیا ٹریلر جاری

bollywood

bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کامیڈی اداکار راجپال یادیو نے اب ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے جن کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم” اتاپتہ، لا پتہ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔اس کامیڈی فلم میں راجپال یادیو بطور اداکار بھی اپنے طنزو مزاح سے شائقین کو ہنساتے نظر آئیں گے جن کے علاوہ دیگر فنکاروں میں اسوتوش رعنا، وجے راز، دارا سنگھ، اسرانی اوریش پال شرما شامل ہیں۔ کامیڈی سے بھرپور اس فلم کو 12 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔