بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم “سن آف سردار”کے لیے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے”بچھڑن”کی وڈیو جاری کردی گئی۔”تو بچھڑن،بچھڑن کہندی ہے “کے بولوں پر مبنی گانے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے سمیت فلم کی موسیقی ہمیش ریشمیہ اور ساجد واجد نے دی ہے۔
تیلگو فلم کی ریمیک سن آف سردار کی ہدایتکاری اشونی دھیر نے دی ہے جس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ سوناکشی ،سنجے دت اور جوہی چالہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایکشن ،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم کو اجے دیوگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔