کامیڈی فلم سن آف سردار کے ٹائٹل سونگ کے پرومو کی ویڈیو جاری

Son of sardar

Son of sardar

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی رومانٹک کامیڈی فلم سن آف سردار کے ٹائٹل سونگ کے پرومو کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ہدایتکار اشونی دھیر کی اس نئی فلم کے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی ساجد واجد اور ہمیش ریشمیا نے ترتیب دئیے ہیں جبکہ گانے کے بول سمیر انجان نے لکھے ہیں۔

اجے دیوگن کی پروکشن میں بننے والی اس فلم میں اجے کے علاوہ سوناکشی سنہا، سنجے دت اور جوہی چالہ اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔واضح رہے کہ تیلگو فلم کی ریمیک یہ فلم سن آف سردار 13 نومبر 2012کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔