کانز فلم فیسٹول میں ایک اور پاکستانی شارٹ فلم کا ورلڈ پریمیئر

cannes

cannes

پاکستان: (جیو ڈیسک) کانز فلم فیسٹول میں ایک اور پاکستانی شارٹ فلم نائن الیون اے ایم کی نمائش کی جائے گی۔ کانز فلم فیسٹول میں اس بار دو پاکستانی فلمیں شامل کی گئی ہیں۔ پہلے ارسلان خان کی فلم ۔ کنگڈم آف وومن نامزد ہوئی اور اب پاکستانی فلمساز فراز وقار کی فلم ۔ نائن الیون اے ایم کا ورلڈ پریمیئر فرانس میں ہوگا۔

فلم سچ اور جھوٹ کے گرد گھومتی ہے۔ جہاں ایک شخص جھوٹ بول کر دنیا کو ہیپناٹائز کرسکتا ہے۔ فلم نیویارک میں فلمائی گئی ہے۔ تھرل اور ایکشن سے بھرپور شارٹ فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر فراز وقار ہیں۔ فلم کا دورانیہ پندرہ منٹ ہے۔