کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں بھارتی فلم بوم سے کیا۔ لیکن ان کی پہلی کامیاب فلم سرکار 2005میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ابھیشک بچن کے ساتھ کام کیا۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف 1984 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں بھارتی فلم بوم سے کیا۔ لیکن ان کی پہلی کامیاب فلم سرکار 2005میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ابھیشک بچن کے ساتھ کام کیا۔
دوہزار پانچ میں ہی سلمان خان کے ساتھ ان کی دوسری کامیاب ترین کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا ریلیز ہوئی۔ اس فلم کیلئے کترینہ کیف نے اسٹار ڈسٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیریئر میں امیتابھ بچن، اکشے کماراور سیف علی خان سمیت بالی ووڈ کے متعد معروف اداکاروں کے ساتھ فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ کترینہ کیف کی دیگر مشہورفلموں میں نمستے لنڈن، ویلکم، یووراج ، ریس اور سنگ از کنگ شامل ہیں۔