بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف نے ا پنا وعدہ پورا کیا۔ فلم میرے برادر کی دلہن کی کامیابی کے بعد ویڈیو البم کی ریکارڈنگ شروع کردی۔یہ بات ہے کچھ عرصہ پرانی جب بالی ووڈمیں علی ظفر کی دوسری فلم میرے برادرکی دلہن کی شوٹنگ کا آغاز ہوا۔تب علی ظفر نے کیٹ کو اپنے میوزک البم کی ویڈیومیں پرفارم کرنے کی آفر کی تو کترینہ نے نخرے کئے مگر علی نے انہیں فلم میں راک اسٹار بننے کے لئے گٹارسکھایا تو شرط لگی کہ اگر فلم کامیاب ہوئی تو وہ علی ظفر کی ویڈیو البم میں جلوے دکھائیں گی۔ فلم کامیاب ہوئی مگر کیترینہ کیف ہاتھ نہ آئیں۔ آخرکارچھ مہینوں بعد کیٹ نے حامی بھری اور البم کی ریکارڈنگ شروع ہوئی۔