کترینہ کیف کی ” میں کرشنا ہوں”کی تشہیری مہم میں شرکت

Katrina Kaif

Katrina Kaif

بالی ووڈ(جیودیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فلم نگری ممبئی میں ایک اینیمٹڈ فلم ” میں کرشنا ہوں”کی تشہیری مہم میں شرکت کی۔

ممبئی: کترینہ کیف جب تقریب میں پہنچیں تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ تقریب میں ممبئی کے غریب بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور وہ کترینہ کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ کترینہ نے بھی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے غریب بچوں کی بہتری کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فلم “میں کرشنا ہوں” تھری ڈی میں بنائی گئی ہے جس میں جوہی چاولہ، رجنیش دگل نے کام کیا ہے جبکہ کترینہ اور ریتک روشن نے مختصر کردار ادا کئے ہیں۔