کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دو غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد میں خوف کے سائے برقرار ہیں۔
دفاتر کے لئے نکلنے والے بھی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اورنگی ٹاؤن میں دفتر جانے کے لئے گھر سے نکلنے والے چار افراد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے علی رضا نامی نوجوان جاں بحق اور جاوید، مجیب اور عاصم زخمی ہو گئے جنہیں قطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جہان آباد تھانے کی حدود میں پنکھا ہوٹل کے نزدیک سے نوجوان کی لاش ملی۔ اسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے گڈاپ ٹول پلازہ کے نزدیک ہوٹل میں غیر قانونی مقیم دو افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔