کراچی(جیوڈیسک)عالمی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے محمد آصف کو بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔
کراچی میں اس حوالے سے منعقد ہ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے محمد آصف کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد آصف کی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا۔
انہوں نے کراچی کے شہریوں کی جانب سے کے ایم سی کی معرفت سے پانچ لاکھ روپے عالمی چیمپئن کو حوصلہ افزائی کے لیے دئیے۔اس موقع پر محمد آصف نے کہا کہ سعید اجمل کی طرح اگر انہیں بھی فیصل آباد میں زمین اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ سنوکر اکیڈمی بنا کر نوجوانوں کو تربیت دے سکتے ہیں۔