کراچی (جیوڈیسک) کراچی، سابق وفاقی وزیر قانون اقبال حیدر انتقال کرگئے ۔اقبال حیدر کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا۔سابق وزیر قانون کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مرحوم ہیومن رائٹس کمیشن کے شریک چیئرپرسن بھی تھے ۔
اقبال حیدر کی نمازہ جنازہ کل ڈیفنس فور کی امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کراچی میں امن وامان کے قیام میں کافی متحرک تھے۔غیرت کے نام پر قتل اور کراچی میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے کافی کام ہے ۔مرحوم نے انسانی حقوق کیلئے گراں قدرخدمات انجام دیں۔1993 سے 1994 تک وفاقی وزیر قانون کے فرائض انجام دیئے۔