کراچی (جیوڈیسک) مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے مہتمم قاری اللہ داد نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور الطاف حسین کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے مہتمم قاری اللہ داد نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ نائن زیرو کا دورہ کیا جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں قاری امداد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے لئے خلوص کے اظہار کے لئے علالت کے باوجود نائن زیرو آئے ہیں۔ الطاف حسین نے کئی بار فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ وہ اپنے دوستوں کو 14 جنوری کے مارچ میں شرکت کی ہدایت کر یں گے۔