کراچی (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ کراچی اور گوادر کو دس وسطی ایشیائی ریاستوں سے شاہرات کے ذریعے ملانے کیلئے فنڈز کی منطوری دیدی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے میں کل اڑسٹھ شاہراہوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں۔اس عظیم الشان منصوبے میں چھ کوریڈورز کے ذریعے چین کو سینٹرل ایشیا ئی ریاستوں اور پاکستان سے ملانا شامل ہے۔
منصوبے پر تئیس ارب ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ان منصوبوں کا نام ووہان ایکشن پلان رکھا گیا ہے جس کی تکمیل کی مدت کئی برسوں پر محیط ہوگی۔