کراچی : پاکستان ریلوے کے پاس صرف تین دن کا ڈیزل رہ گیا ہے اگر اتوار تک ریلوے کو ڈیزل کی فراہمی شروع نہ ہوئی تو آئندہ ہفتے ملک بھر میں ٹرینوں کا پہیہ جام ہو سکتا ہے۔ ریلوے کے ترجمان محسن یوسف کے مطابق پاکستان ریلوے نے پی ایس او کو تیل کی خریداری کے لیے 18کروڑ 90لاکھ روپے کے چیک دیے ہیں جو جلد کیش ہوجایں گے اور اتوار تک کا تیل کا ذخیرہ ریلوے کے پاس موجود ہے اور امید ہے کہ ہمارے دیے گے چیک جلد کیش ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ریلوے نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر ریلوے کے مالی حالت بہتر بنانے کے لیے خصوصی بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دے۔