حکومت سندھ نے کراچی میں آج صبح دس بجے سے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن آج جاری ہو گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے کراچی میں موٹر سائیکل پرڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن تیار کر لیا گیا ہے بزرگ، خواتین اور صحافی اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔