کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں آگ سے متاثرہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اعلی افسران کی ہدایت پرفیکٹری کی مخدوش صورتحال اور سانحہ کے اصل وجوہات معلوم کرنے کے لئے فیکٹری کوسیل کیاگیاہے تاکہ حقائق منظر عام پرلائے جاسکیں۔
متاثرہ فیکٹری کے اطراف رینجرزاورپولیس تعینات ہے جبکہ ریسکیو کا کام بھی مکمل ہوچکاہے۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون کی فیکٹر ی میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کا مقدمہ فیکٹری کے مالک ،اس کے بیٹے اور داماد کے خلاف سائٹ بی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔