کراچی اسٹاک مارکیٹ بحران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

SECP

SECP

کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 2008 کے کراچی اسٹاک مارکیٹ بحران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ایس ای سی پی کے ترجمان عمران غزنوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین شمیم احمد خان کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال قبل سٹاک ایکسچینج میں پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروع ہوا اور اس کے اثرات تاحال برقرار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بروکرز نے 2008 کے سٹاک ایکسچینج بحران کا زمہ دار بینکوں کو قرار دیا تھا جبکہ بینکار اس کی زمہ داری بروکرز پر ڈالتے ہیں۔