کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی رہی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی کی توقعات پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی رہی ، ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کئی دنوں سے جاری مثبت رجحان اس ہفتے بھی برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈسکانٹ ریٹ میں کمی کی توقعات پر سرمایہ کاروں کی کاروبار میں دلچسپی دیکھی گئی ، ساتھ ہی معاشی اعدادو شمار اور مخصوص سیکٹرز کے حوالے سے مثبت خبروں پران میں خریداری آئی ،جن میں خاص طور پر سیکنڈ اور تھرڈ ٹیئر اسٹاکس ایکٹیو رہے۔ جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مسلسل نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہا۔

اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو چونتیس پوائنٹس بڑھ کر اب تک کی بلند ترین سطح سولہ ہزار آٹھ سو آٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں اٹھارہ فیصد کمی ہوئی ، اور یہ تیئیس کرور ستاسی لاکھ شیئرز رہا۔

جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بیالیس ارب ستتر کروڑ ڈالے سے بڑھ کر تینتالیس ارب پچیس کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا۔ اس ہفتے کیمیکل اور بینکگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے ، ڈسکانٹ ریٹ کے حوالے سے کوئی بھی خبر مارکیٹ سینٹی مینٹ پر اثر انداز ہوگی۔