کراچی : ( جیو ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز تیزی رہی اور کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس میں نوے پوائینٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ہنڈریڈ اینڈیکس نوے پوائنٹس اضافے کے ساتھ تیزی ہزار چار سو اکیاون پوائینٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طو ر پر تین سو ستاسی کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں ایک سو پیچانوے کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ایک سو چونتیس کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور اٹھاون کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔