کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں باسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بازار میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ ڈی میوچلائزیشن کا عمل سرمایہ کاروں کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث رہا۔ ایک موقع پر انڈیکس بارہ ہزار تین سو کی سطح بھی عبور کر گیا تاہم محدود پیمانے پر پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی محدود رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار دو سوچوراسی پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔