کراچی : (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار حصص میں تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس اننچاس پوائینٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار ایک سو بتیس پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، جو سارا دن جاری رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس چار ساک کی بلند ترین چودہ ہزار دو سو اکتیس پر بھی پہنچا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اننچاس پوائنٹس اضافے سے چو دہ ہزار ایک سو بتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طو ر پر تین سو تہتر کمپنیوں کے شئیرزکا کاروبار ہوا جس میں ایک سو اکہتر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایک سو پینتالیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی اور ستاون کمپنیوں کے شئیرز مستحکم رہے۔