کراچی: (جیو ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز تیزی کا رحجان جاری رہا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار اٹھاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو ٹریڈنگ کے دوران جاری رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار نو سو کی حد عبورکر گیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث شئیرز کی قیمتوں میں اتار چڑھاو بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو سینتالیس پوائنٹس کے اضافے کے بعد تیرہ ہزار اٹھاسی پوائینٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر پچیس کروڑ تیس لاکھ شئیرز کا کام ہوا جو جمعرات کے مقابلے سات کروڑشئیرز زائد ہے۔ ایک سو اٹھائیس کمپیوں کے حصص مہنگے، تہر کمپنیوں کے حصص سستے جبکہ چھیانوے کمپنیز کے حصص مستحکم رہے۔