کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری رہا، کے ایس ای انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا۔کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ ہوا۔
بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سیمنٹ، پاور اور بینکنگ سیکٹر میں سرگرمی رہی۔ تھری جی لائسنسوں کی جلد نیلامی کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں کام ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چورانوے پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار تین سو چونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر ساڑھے چونتیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کام ہوا۔