کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو شدید مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈ ریڈ انڈکس ایک سو چوہتر پوانٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار ایک سو اٹھاسی پر بند ہوا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹرز میں مالیاتی اداروں کی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث او جی ڈی سی ایل کے حصص کی قیمت پانچ روپے،نیشنل ریفائنری کا حصص آٹھ روپے اٹھاسی پیسے اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ سمیت پی ایس او کا حصص دو روپے گرگیا۔ مجموعی طورپردو کروڑچھیانوے لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو سولہ کمپنیز کے حصص میں کمی اور پچیاسی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔