کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو محدود پیمانے پر تیزی رہی ۔ اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس بارہ پوانٹس بڑھ کربارہ ہزار دو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کاآغازی تیزی سے ہوا اور تیل و گیس سمیت فرٹیلائزز سیکٹرز کے اسکرپٹس میں سرمایہ کاری کے باعث ایک موقع پر انڈکس بارہ ہزار تین سو کی سطح بھی عبور کرتے دیکھا گیا جس کے بعد پرافٹ ٹیکنگ رہی ۔ کل چودہ کروڑ بیاسی لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو ستائیس کمپنیز کے حصص سستے اور ایک سو چونتیس کمپنیز کے حصص مہنگے ہوئے۔