اسٹاک مارکیٹ (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں صرف تین پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبار 21 فیصد کم رہا۔مارکیٹ میں ہفتے کا آغاز تو مندی سے ہوا تاہم حکومت کی طرف سے خط لکھنے پر رضا مندی اور ملک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت نے بازار میں تیزی پیدا کر دی۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 15 ہزار 630 کی سطح تک بھی گیا جو مارکیٹ کی تاریخ میں بلند ترین کلوزنگ سے صرف 45 پوائنٹس کم ہے تاہم ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 15 ہزار 453 پر بند ہوا اور اوسط روزانہ بارہ کروڑ چورانوے لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔