کراچی (جیوڈیسک)ہفتے کے آخری سیشن کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم تو بڑھ گیا لیکن انڈیکس پھر گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار میں کام کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ستر سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سیمنٹ سیکٹر میں ہونے والی سرگرمی کی وجہ سے کاروباری حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ شئیرز کی بڑھی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کو ترجیح دی۔ مجموعی طور پر بتیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔