کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 34 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی(جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں چونتیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا مگر انڈیکس میں ایک پوائنٹ کا بھی فرق نہ پڑا۔

کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سولہ ہزار تین کی سطح بھی عبور کر گیا۔ اسلامی بینکوں کے ڈپازٹ پر کم از کم منافع کی حد ختم ہو جانے اور شرح سود میں ممکنہ کمی کا بازار پر مثبت اثر ہوا۔ تاہم بعد میں ہونے والی فروخت کی وجہ سے بازار میں دبا دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سولہ ہزار دو سو اکاون پر بند ہوا۔