کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ ہفتے کا اختتام بھی ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہونے سے ہوا۔ انڈیکس میں دو سو دس پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز پہلے روز ہونے والے ایک سو انتالیس پوائنٹ کمی سے ہوا تاہم باقی دنوں میں مختلف کمپنیوں کے حوصلہ افزا مالیاتی نتائج سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں سوا فیصد بڑھ کر سترہ ہزار دو سو چھبیس پوائنٹ پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم بھی دس فیصد کے قریب بڑھ کر ساڑھے اکیس کروڑ شیئرز یومیہ پر جا پہنچا۔