کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی واجہ کریم داد کی المناک شہادت کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے واجہ کرایم داد کی شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واجہ کریم داد کے تما م سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے۔ الطاف حسین نے لیاری کی عوا م سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں۔