سندھ: (جیو ڈیسک) کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا۔ سیاسی جماعتوں نے رابطے بڑھانے اور شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔
گورنر سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے اتفاق کیا کہ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ جرائم میں ملوث عناصر خواہ کسی بھی گروپ یا جماعت سے تعلق ظاہر کریں ان کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ سیاسی جماتیں مل کر کراچی میں بدامنی کا فائدہ اٹھانے والوں کی سازش ناکام بنائیں۔ داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ صدر زرداری نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے ان عناصر کیخلاف ایکشن بلا امتیاز ہو گا۔