کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل

parliament

parliament

اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر سترہ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جو رپورٹ مرتب کر کے قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جس کے بعد قومی اسمبلی کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔
قومی اسمبلی میں گزشتہ اجلاسوں میں کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہاں کی صورتحال پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈر کو ہدایت کی تھی کہ تمام جماعتوں سے کمیٹی میں شامل ہونے والے ان کے کارکنان کے نام مانگے جائیں