کراچی اور کوئٹہ میں آج صبح 6 تا شام 7 موبائل فون بند

Mobile Phone

Mobile Phone

کراچی (جیوڈیسک)کراچی اور کوئٹہ میں آج صبح چھ سے شام سات بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم محرم الحرام کو سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج صبح چھ بجے سے لے کر شام سات بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد آج کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی پہلے سے منصوبہ بندی ہے۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کی جا سکتی ہے۔