کراچی : ایسا فیصلہ دیا جائیگا جو بہتر ہو گا۔ چیف جسٹس

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ دیاجائیگا جو بہتر ہو گا۔ فورسزالرٹ ہیں۔ مسئلے کا حل نکال لیا جائیگا۔ فیصلے کے بعد حکومت الرٹ ہو جائیگی۔
انھوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے قانون پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ بھتہ خوری بھی دہشت گردی کے قانون کے زمرے میں آتا ہے۔ جسٹس غلام ربانی نے کہاکہ ایک آدمی سو آدمیوں کو مار دیتا ہے جے آئی ٹی بن جاتی ہے لیکن کوئی گواہ نہیں آتا ہے۔
صدر سندھ ہائی کورٹ با انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا کہ فلسفہ اور زبان کو فسادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔